8 دسمبر 2014 - 13:24
غرب اردن میں متعدد فلسطینی گرفتار

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے کئی علاقوں پر حملہ کیا اور بیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جنھیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ فلسطین کے انسانی حقوق مرکز نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے اعداد و شمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ نومبر کے مہینے میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں، کم از کم نو فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے چھے سو سے زائد فلسطینیوں کو انھوں نے گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مسجد کے صحن میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف گذشتہ کچھ دنوں سے اپنی جارحانہ کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

.....

/169